سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر جاری

اس فلم کا ڈائیلاگ ہے "" جب تک ٹائیگر ہمارا نہیں ، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں"" ۔ 

سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر جاری
کیپشن: TIGER 3

بالی ووڈ کے دبنگ خان  کے مداحوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ یش راج فلمز نے اپنی بلاک بسٹر اسپائے یونیورس کی نئی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر جاری کردیا ہے ۔ 

نئی آنے والی فلم کا نیا ٹیزر جاری ہوتے ہی دھوم مچ گئی ہے ۔  کہا جارہا ہے کہ یہ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں ۔ 

3ab4b50e17ddf8e5d235a26c6dd42491

لیکن اس فلم کے کریکٹر سرٹیفکیٹ کو لیکر سلمان خان کے مداحوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی تھی ، ان کا کہناتھا کہ بیس سال ملک کی خدمت کرنے کے بعد کیا ٹائیگر کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے،  کیا ٹائیگر غدار ہے یا ٹائیگر محب وطن ہے ؟

اس فلم کے ٹیزر میں اس بار جو ڈائیلاگ بولا گیا ہے اس میں سلمان خان کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ کہ جب تک ٹائیگر ہمارا نہیں ، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں ۔ 

فلم کے ٹیزر کے بعد سلمان خان کے مداحوں میں اس فلم کو دیکھنے کےلیے بے چینی بڑھ گئی ہے اور ان کا اس فلم کا اب شدت سے انتظار ہے ۔ 

اطلاعات کے مطابق اس میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر سٹار سلمان خان ، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اس دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائیگا ۔ 

ٹائیگر تھری سے پہلے 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز ہوچکی ہے ۔ ان دونؤں فلموں نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی ۔