ژوب: ژوب میں گرینڈ جرگہ کا انعقادکیاگیا۔اس جرکے میں شا مل عمائدین نے حکومت اور افواج پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے ژوب کے قبائلی عمائدین اور مشران سمیت مختلف طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقےکے مسائل پوچھے۔
جرگے میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، عمائدین علاقہ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔
قبائلی عمائدین اور مشران نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے امن کے قیام میں کلیدی کردار کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور علاقے کے امن کے لیے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔