کراچی : آکسفورڈ اے کیو اے نے پاکستان میں اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نصاب اور امتحانات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹر سلمیٰ عادل نے کہا کہ یہ قدم طلبہ کو مقامی تناظر میں عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کی سمت اہم پیش رفت ہے۔
دوسری جانب کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے پہلی بار پاکستانی اے اور او لیول طلبہ کو اپنی آنسر اسکرپٹس آن لائن مفت دیکھنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ کنٹری منیجر عظمیٰ یوسف کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیمبرج انرولمنٹ والا ملک ہے جہاں طلبہ کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔