Get Alerts

"امریکہ کا پاکستان میں آئی ٹی، تجارت اور اے آئی میں سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار"

نیو جرسی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں تجارت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت (AI) اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے، جو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔

نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات کو "حوصلہ افزا اور تعمیری" قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران معیشت، انسداد دہشت گردی، معدنی وسائل، کرپٹو کرنسی اور ٹیرف جیسے اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا"ہم نے امریکی صدر کا ٹیرف سے متعلق تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمتوں کے تعین پر باہمی اتفاق رائے پیدا ہو رہا ہے، جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔"
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک امریکا تجارتی معاہدے مستقبل میں باہمی مفادات اور شفاف اصولوں کی بنیاد پر تشکیل دیے جائیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، اس ملاقات سے دوطرفہ تعلقات میں اعتماد کی نئی فضا قائم ہوئی ہے، خاص طور پر معاشی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

ٹیگز: