Get Alerts

"دہلی بنے گا خالصتان" کی تحریک زور پکڑ گئی، سکھ برادری کا خالصتان ریفرنڈم کا اعلان

نئی دہلی : سکھ برادری کی خالصتان تحریک نے مودی سرکار کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے رواں سال 23 نومبر کو اگلے خالصتان ریفرنڈم کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کی قیادت میں یہ اقدام اس پس منظر میں آیا ہے کہ حکومت ہندوتوا نظریے اور فسطائی اقدامات کے تحت اقلیتوں پر دباؤ بڑھا رہی ہے، جس سے اقلیتوں خاص طور پر سکھ برادری میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

خالصتان تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت کی طرف سے سکھ برادری کی آواز کو دبانے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں اور سکھ نوجوانوں میں آزادی کی تحریک زور پکڑ رہی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ مودی سرکار کی جابرانہ پالیسیاں اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں ملک میں تقسیم کا سبب بن رہی ہیں۔

سکھ فار جسٹس تحریک کی جانب سے 23 نومبر کو خالصتان ریفرنڈم کے ذریعے اپنی شناخت اور مطالبات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ٹیگز: