Get Alerts

 فلم سینسر شپ کا قانون نیٹ فلکس، ایمازون اور دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر لاگو نہیں ہوتا:لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

 فلم سینسر شپ کا قانون نیٹ فلکس، ایمازون اور دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر لاگو نہیں ہوتا:لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نیٹ فلکس، ایمازون پرائم ویڈیو اور دیگر آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو موشن پکچر آرڈیننس 1979 کے تحت ریگولیٹ کرنے کی درخواست خارج کر دی ہے۔ جسٹس راحیل کامران کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موشن پکچر آرڈیننس سینما گھروں کے لیے بنایا گیا تھا اور اس میں آن لائن مواد کو شامل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ قانون ڈیجیٹل دور سے پہلے کا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر لاکھوں گھنٹے مواد اپ لوڈ ہوتا ہے جسے نشر ہونے سے پہلے سینسر کرنا عملی طور پر ناممکن ہے۔ موجودہ قوانین ان پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ناکافی ہیں اور اس حوالے سے نئی قانون سازی کی ضرورت ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ 18ویں ترمیم کے بعد فلم سینسر شپ کا معاملہ صوبوں کے تحت آتا ہے، لیکن کسی صوبے نے آن لائن مواد کے لیے قوانین میں ترمیم نہیں کی۔

ٹیگز: