Get Alerts

سائبر کرائمز کے خلاف تحقیقات اور آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

 سائبر کرائمز کے خلاف تحقیقات اور آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے این سی سی آئی اے سنٹرل زون ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سائبر جرائم کے خلاف جاری آپریشنز اور تحقیقات کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے شکایات سیل، فرانزک لیب اور انویسٹی گیشن ونگ کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سائبر جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں، تحقیقات اور مختلف مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آن لائن مالیاتی فراڈ، ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو سائبر جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر اور تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے سائبر جرائم کی روک تھام، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا۔

ٹیگز: