Get Alerts

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، سائبر کرائمز کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، سائبر کرائمز کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سائبر کرائمز، آن لائن فراڈ اور دیگر سرحد پار جرائم کی روک تھام کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور مشترکہ اقدامات کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
گفتگو میں ایران، امریکہ تنازع اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

ٹیگز: