شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے تنازع کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اس میں کامیابی ملنا بہت مشکل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملے میں کردار ادا کرنے پر چینی صدر شی جن پنگ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ کم عمری کے باعث کم جانگ اُن کے لیے شمالی کوریا کا اقتدار سنبھالنا کافی مشکل رہا ہو گا۔ واضح رہے شمالی کوریا کے مسئلے پر بات چيت کے لیے جمعے کو ہی اقوام متحدہ میں جنرل اسبملی کا اجلاس ہو رہا ہے۔

شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں کئی بار میزائل کے تجربات کیے ہیں اور چھٹا جوہری تجربہ کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں