ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور  میں آج پارہ 41 ڈگری سینٹی  گریڈ  رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کےبالائی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ 

 کوئٹہ سمیت صوبہ بلو چستان کے شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ روز سب سے زیاد درجہ حرارت دادو   میں 46  ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد،  نوابشاہ، روہڑی مٹھی 45، خان پور، لاڑکانہ ، چھور ، پڈعیدن، موہنجوداڑو ،سبی اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔