چینی کمپنی کا آلودگی سےپاک، پرآسائش الیکٹرک کاربنانے کا اعلان

چینی کمپنی کا آلودگی سےپاک، پرآسائش الیکٹرک کاربنانے کا اعلان

بیجنگ : چینی  کمپنی نے آلودگی سے پاک  اور     ڈائننگ روم جیسے پرآسائش ،بنا ڈرائیور کے    چلنے والی  الیکٹرک   کار بنانے کا    اعلان کر دیا  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین کی' آئی ایم 'موٹرز کی جانب سے تیار کردی اس گاڑی میں  ایسا فلٹر لگایا جائے گا جو کار کے ماحول میں موجود  نقصان دہ کیمیکلز  کو صاف کر دے گا ۔

گاڑی میں موجود سیٹس  کوڈائننگ ٹیبل اور ڈبل بیڈ میں تبدیل کیا جا سکے گا تا کہ مسافر سفر کے دوران  کھا پی سکیں اور آرام کر سکیں ۔

کمپنی  کے مطابق، الیکٹرک گاڑی  2023 تک   مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔اس کی مانگ کو دیکھ کر اس تیاری کے پراسس کو تیز کردیا جائیگا۔