بھارتی حکومت نے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ،امریکی اخبار

بھارتی حکومت نے شہریوں کو لاوارث چھوڑ دیا ،امریکی اخبار
سورس: file photo

نئی دہلی ،بھارتی حکومت نے شہریوں کو لاوارث چھوڑدیا ۔ کورونا کے باعث متاثرین آکسیجن کے لئے مارے مارے پھررہے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارت میں کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی دوسری لہرمیں بھارت کا نظام صحت تباہ ہوگیا اور بھارتی حکومت نے شہریوں کو لاوارث چھوڑیا۔

امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آکسیجن، بستراور دوائیں میسر نہیں ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں کوئی فون کاجواب نہیں دے رہا نہ مدد کررہاہے۔

اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آکسیجن سلنڈر کےلیےطویل قطاریں لگیں ہوئی ہیں اور حکومت کی آفیشل ہیلپ لائن بھی کام نہیں کر رہی ، بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ریاست کہیں نظر نہیں آرہی۔

واشنگٹن پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ  نئی دہلی میں حکومت کےبجائےلوگ رضاکارانہ مددکیلئےنکل آئے، کورونا سےمرنےوالوں کی میت جلانے کیلئے جگہ بھی کم پڑگئی ہے اور لوگ اپنےپیاروں کوبچانےاورآکسیجن کےلیےمارے مارے پھر رہے ہیں۔

کوروناکے ساتھ سہولتوں کی عدم دستیابی بھی اموات کی وجہ بن رہی ہے جبکہ تشویشناک حالت میں اسپتال آنے والوں سےپی سی آر ٹیسٹ مانگا جارہا ہے۔

خیال رہے بھارت میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی ، 24 گھنٹے میں 3ہزار293افرادجان سےگئے جبکہ ایک دن میں ریکارڈ 3 لاکھ 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔