Get Alerts

لاہور ہائیکورٹ کا نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے آج حلف لینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے آج حلف لینے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے آج حلف لینے کا حکم دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے گورنر پنجاب کو خود یا نمائندے کے ذریعے حلف برداری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور 3 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کر کے درخواست نمٹادی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ حمزہ شہباز سے آج حلف لیا جائے، تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہو گی، گورنر یہ ذمہ داری ادا نہیں کرتے تو صدر کسی اور کو نمائندہ نامزد کریں۔ 
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف میں بار بار تاخیر کی جارہی ہے، صوبہ 25 روز سے وزیراعلیٰ کے بغیر چل رہا ہے اور حکومت غیر فعال ہے، صدر مملکت پنجاب میں حکومت کا قیام یقینی بنانے کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

ٹیگز: