پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی

لاہور: سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی میں نے کروانی ہے اور اجلاس کو ملتوی کرنا میرے اختیار میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے شریفوں کا چہرہ دکھایا ہے اور پوری قوم نے شریفوں کا چہرہ دیکھ لیا ہے، پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ آئی جی اور چیف سیکرٹری شریفوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہونا تھی لیکن پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری کو آرڈی نیشن عنایت اللہ اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں