Get Alerts

مودی حکومت بو کھلاہٹ کا شکار ، نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر احتجاج ناکام

مودی حکومت بو کھلاہٹ کا شکار ، نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر احتجاج ناکام

نیویارک :امریکہ میں  نیویارک  ٹائمز سکوائر پر مودی حکومت کی مبینہ ایماء پر ہونے والے ہندوستانی احتجاج کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  یہ احتجاج سرحدی دہشت گردی کے خلاف ایک پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا، تاہم اس کے خلاف پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد ٹائمز سکوائر پہنچ گئی، جس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر بھارتی احتجاج کو مکمل طور پر ناکام بنایا ۔

تاہم اس  ناکامی کے بعد مودی سرکار  نے مبینہ طور پر سینکڑوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت  کا اصل ایجنڈہ بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دینا ہے۔ ٹائمز سکوائر پر بھارتی احتجاج کی ناکامی اور پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی کو مودی سرکار  کی بڑھتی ہوئی مایوسی اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: