مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک اور فیک انکاؤنٹر کا انکشاف ہوا ہے جس میں کشمیری نوجوان الطاف لالی کو شہید کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، الطاف لالی کو 22 اپریل کو بھارتی فوج نے ان کے گھر سے اغوا کیا تھا، اور بعد میں اس کا انکاؤنٹر دکھا کر اسے شہید کرنے کا دعویٰ کیا۔
مقامی خاتون نے اس واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے الطاف لالی کی بہن کو پولیس سٹیشن بلایا گیا، جہاں ان سے کہا گیا کہ الطاف کو چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم کچھ گھنٹوں بعد ان کو مطلع کیا گیا کہ الطاف کا انکاؤنٹر ہو چکا ہے۔
خاتون نے سوال اٹھایا کہ اگر الطاف عسکریت پسند تھا، تو وہ اپنے گھر میں کیسے رہ رہا تھا؟ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ الطاف لالی کو دور دراز علاقے میں لے جا کر شہید کیا گیا، اور اس کی لاش تک نہیں دکھائی گئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے فیک انکاؤنٹرز کی حقیقت اب عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہے۔ بھارت نے 1989 سے اب تک 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔