Get Alerts

بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی: بھارتی خاتون  نے  قومی سلامتی پر سوالات اٹھادیے

بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی: بھارتی خاتون  نے  قومی سلامتی پر سوالات اٹھادیے

ممبئی :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے قومی سلامتی کے معاملات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ معروف بلاگر اور بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے اپنے ویلاگ میں بی جے پی کی اس حکمت عملی کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایسے دہشت گرد حملوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے جیسے پہلگام حملہ، تاکہ عوامی جذبات کو تحریک دی جا سکے اور انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔

نیہا سنگھ راٹھور نے اس بات پر زور دیابی جے پی ایسے حملوں کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے ۔ انہوں نے اس حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتی سیاست کا ایک حصہ بن چکا ہے، جس کا مقصد عوامی توجہ کو اہم مسائل سے ہٹا کر حکومت کے حق میں کرنا ہے۔

نیہا سنگھ راٹھور نے پچھلے چند برسوں میں ہونے والے حملوں کو یاد کیا، جن میں کندھار ہائی جیکنگ (1999)، پارلیمنٹ حملہ (2001)، پٹھان کوٹ حملہ (2016)، اری حملہ (2016)، پلواما حملہ (2019)، اور حالیہ پہلگام حملہ (2025) شامل ہیں۔ ان حملوں کا وقت انتخابی ادوار سے قریب ہونے کی وجہ سے ان پر سوالات اٹھے ہیں کہ آیا یہ حملے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے جان بوجھ کر کرائے گئے تھے۔

نیہا سنگھ راٹھور کی اس تنقید کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، اور ان پر غداری اور عوامی دشمنی کو بڑھاوا دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: