لاہور: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیے۔
15 ہزار 602 امیدواروں میں سے صرف 395 امیدوار کامیاب ہو سکے، کامیابی کی شرح 2.53 فیصد رہی۔
کامیاب امیدواروں میں 157 خواتین اور 238 مرد شامل ہیں۔ اگلے مرحلے میں نفسیاتی جائزہ اور انٹرویو لیے جائیں گے۔