نوجوان کو زندگی میں پہلی بار "شیو" کروانے پر ،دوستوں کی جانب سے مبارک باد کا اشتہار

نوجوان کو زندگی میں پہلی بار

گجرات :پاکستان کے دیہی علاقوں میں نوجوانوں کو  پہلی بار شیو کروانے پر "حجام " کو مبارک باد کے طور پر عام نرخ سے زیادہ رقم انعام کے طو رپر دینا ہوتی ہے ۔ حجام باقاعدہ طور پر اس دن اس نوجوان کو باقیوں سے زیادہ پروٹوکول دیتاہے ۔جبکہ اس نوجوان کے دوست بھی اس موقع پر اکثر موجود ہوتے ہیں ۔ 

لیکن یہ رسم جدید شیونگ ریزر اآنے کے بعد تقریباََ ختم ہوتی جارہی ہے ۔ اب نوجوان کب سے شیو شروع کرتے ہیں شاید ان کو یاد بھی نہیں ہو تا۔ لیکن کہیں کہیں اب بھی ایسی رسم دیکھی جاسکتی ہے ۔ لیکن کبھی کبھار حیران کن بھی ہو جاتی ہے ،

تفصیلات کے مطابق گجرات کے نوجوان کی پہلی شیو کے موقع پر جہاں اسے "حجام " کو انعام دینا پڑا وہیں اس کے دوستوں" نئی شیو" کروانے پر اشتہار شہر کے مختلف حصوں میں چسپاں کر وا دیا ۔

اشتہار میں باقاعدہ طور پر لکھا تھا کہ "ہم مذکورہ نوجوان کو تازہ دم شیو کروانے پر مبارک باد دیتے ہیں "۔ اشتہار چھپوانے والوں کے باقاعدہ نام بھی تحریر تھے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں