تحریک انصاف کے ایم این اے گلزار خان انتقال کر گئے

تحریک انصاف کے ایم این اے گلزار خان انتقال کر گئے

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و سابق بیورو کریٹ گلزار خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے 2013 میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ دوران علاج وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں آج شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ممبر قومی اسمبلی گلزار خان کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا مرحوم کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

گلزار خان رکن قومی اسمبلی بننے سے پہلے بیوروکریسی میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ بحیثیت بیورو کریٹ اپنی سروس کے دوران وہ ڈپٹی کمشنر پشاور، پولیٹیکل ایجنٹ برائے جنوبی وزیرستان اور چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین رہ چکے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں