Get Alerts

اجے دیوگن نے کپل شرما شو کا بائیکاٹ کر دیا

اجے دیوگن نے کپل شرما شو کا بائیکاٹ کر دیا

ممبئی : بالی و وڈ سٹار اجے دیوگن نے بھارتی ٹی وی کے مشہور شو ”کپل شرما شو “کا بائیکاٹ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی کپل شرما کے شو میں شرکت نہیں کریں گے۔

ممبئی : بالی و وڈ سٹار اجے دیوگن نے بھارتی ٹی وی کے مشہور شو ”کپل شرما شو “کا بائیکاٹ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی کپل شرما کے شو میں شرکت نہیں کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن نے اپنی نئی فلم ”بادشاہو“ کی تشہیر کے لئے کپل شرما کے شو میں ایک خصوصی قسط کی عکسبندی کروانی تھی لیکن جب فلم ”بادشاہو“ کی ٹیم اور کاسٹ وہاں پہنچی تو کپل شرما سیٹ پر موجود ہی نہیں تھے جس کی وجہ سے شو کی عکسبندی منسوخ کر دی گئی۔جس پر اجے دیوگن نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ کبھی بھی کپل شرما کے شو میں شرکت نہیں کریں گے۔