راولپنڈی: پاک فوج نے اس سال یومِ دفاع و شہدا منفردانداز میں منانے کا اعلان کر دیا جس کے تحت شہیدوں کے لواحقین کاشکریہ ادا کیا جائے گا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس سال یومِ دفاع و شہدا منفردانداز میں”ہمیں پیارہے پاکستان سے“کے نام سے منایاجائے گااور جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب براہ راست نشر کی جائے گی جس کے لئے سول سوسائٹی ،میڈیااور افواج کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیا ہے۔
آصف غفور باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ اس بار یوم دفاع پر میڈیا کے نمائندے شہدا کے گھر جائیں ان کے محلہ میں جائیں اور انہیں بتائیں کہ آپ کے بیٹے ،خاوند بھائی نے قوم کے لئے جان دی ان کا شکریہ ادا کریں،کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی،وطن کی خاطر جان دینے والوں کو سلام پیش کریں گے۔
Defence and Martyrs Day 2018. Ministry of Information & ISPR in joint coordinating role. Planning conference held at ISPR. Representatives from civil society, media & armed forces attended. Nation will remember and salute its martyrs and their families in a befitting manner IA. pic.twitter.com/i1mvTyHdC5
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 28, 2018
ٹرینیوں سٹیشنز پر شہدا کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی،تمام ایئر پورٹس پرشہدا کی تصاویرلگائی جائیں گی،بسوں،ویگنوں،ٹرکوں،پرائیویٹ گاڑیوں پرشہداء کی تصاویر لگائی جائیں گی ،شاپنگ مال شہیدوں کی تصاویرسے سجائے جائیں گے اور ہر شہید کی تصویر کے ساتھ شہادت کی تفصیل اورجائے شہادت درج کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ہمارے شہدا نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کیا،آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہدا کو یاد کریں۔
یومِ دفاع کے سلسلے میں افواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش بھی کریں گے۔ تعلیمی اداروں میں شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہوں گی اور افواجِ پاکستان کے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کے لیے ہر چھاؤنی میں دن کے وقت تقاریب ہوں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم سے اس دن بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداء کو یاد رکھیں۔ میجر جزل آصف غفور نے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہید ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔