Get Alerts

ہاکی کی بہتری کیلئے آرمی چیف کی پی ایچ ایف کو رقم دینے کی یقین دہانی

ہاکی کی بہتری کیلئے آرمی چیف کی پی ایچ ایف کو رقم دینے کی یقین دہانی
کیپشن: آرمی چیف سے پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے ملاقات کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈٰی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں ہاکی کی بہتری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 5 کروڑ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف سے پی ایچ ایف کے صدر خالد سجادکھوکھر نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ہاکی کی بحالی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج نے ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کی ہمیشہ حمایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایچ ایف کے لیے آرمی ویلفیئر فنڈ سے 5 کروڑ روپے دینےکا وعدہ کیا۔