دنیا کو واضح کہتا ہوں پاکستان ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، ذبیح اللہ مجاہد

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Zabihullah Mujahid

کابل :ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان سے متعلق دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا  پاکستان ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا،افغان امن عمل میں مثبت کردار پر پاکستان کے مشکور ہیں،۔


ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے گلوبل ٹائمز پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بھارت افغان طالبان کے خلاف فوج اتارنے کی غلطی نہیں کرے گا،بھارت جانتا ہے ہم نے امریکا سمیت 40 ممالک کی فوج کو شکست دی ہے،ڈیورنڈ لائن کا معاملہ دیرینہ ہے، اس کو مل کر مناسب وقت پر حل کریں گے۔

واضح رہے ا س سے قبل ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے شہریوں  کو کابل میں سرکاری املاک، گاڑیاں، ہتھیار اور اسلحہ ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ سرکاری اشیاءایک ہفتے میں متعلقہ محکموں میں جمع کرا دی جائیں۔ 

یا د رہے طالبان افغانستان میں شراکت داری پر مبنی عبوری حکومت بنانے کی تیاری کررہے ہیں، نئی عبوری حکومت تمام نسلوں اور قبائلی رہنماؤں پر مشتمل ہوگی جبکہ آئندہ حکومت کی ہیئت اور وزراءکی نامزدگی کیلئے سپریم لیڈرشپ کونسل طلب کر لی گئی ہے۔