یہ خان صاحب کی پہلی اور آخری حکومت ہے :بلاول بھٹو 

Pakistan Peoples Party,PPP,PDM,Bilawal Bhutto

ٹنڈوالہ یار:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے جیالوں کو میدان میں اترنے کیلئے ایک بار پھر تیار ہونا ہوگا،جب بھی سلیکٹڈ حکومت آتی ہے وہ عوام کا خون چوستی ہے،ہم سب کو مل کر اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا اور عمران خان جان لیں یہ ان کی پہلی اور آخری حکومت ہے ۔

ٹنڈوالہ یامیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا سلیکٹڈ حکومت ہر طرف سے عوام پر حملہ آور ہے،عمران خان کی 3 سال میں اگر کوئی کامیابی ہے وہ تاریخی بیروزگاری ہے،ہم سب نے مل کر انہیں بھگانا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت لے کر آنی ہے،یہ عمران خان کی پہلی اور آخری حکومت ہے،عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت عوام کے معاشی قتل پر اتر آئی ہے،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوسلیکٹڈکامقابلہ کرسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ماضی میں کبھی غربت اورمہنگائی میں اتنااضافہ نہیں ہوا،حکومت نےپاکستان اسٹیل بندکرکے 10 ہزارخاندانوں کوبےروزگارکردیا،ایک ہی صوبہ ہےجہاں پبلک سروس کمیشن پرتالالگاہواہے،جب بھی سلیکٹڈحکومت آتی ہے،عوام کاخون چوستی ہے،کیاہماری قسمت میں لکھاہےکہ ہمیشہ غریب ہی رہیں گے؟ہم  نے روٹی  ،کپڑ ااور مکان دینے کی بات کی،عمران خان نے عوام سے وہ بھی چھین لیے،عمران خان کی 3سالہ کامیابی ،مہنگائی ،بےروزگاری اور غربت ہے۔