چاند کے بعد بھارت کا اگلا ہدف  سورج،پہلا خلائی مشن بھیجنے کے لیے تیار

چاند کے بعد بھارت کا اگلا ہدف  سورج،پہلا خلائی مشن بھیجنے کے لیے تیار

نئی دہلی:چاند کے بعد بھارت کا اگلا ہدف سورج ہے۔ بھارت پہلا خلائی مشن بھیجنے کے لیے تیا رہے۔ چندریان 3 کے چاند پر اترنے کے بعد انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے سورج پر مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔اسرو کی جانب سے آدتیہ ایل 1 نامی مشن 2 ستمبر کو سورج کی جانب بھیجا جائے گا۔

یہ مشن 2 ستمبر کی صبح ریاست آندھرا پردیش کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے روانہ کیا جائے گا۔آدتیہ ایل 1 مشن کا مقصد سورج کے بالائی ماحول کی تحقیق کرنا ہے جبکہ ہمارے نظام شمسی کے ستارے کے دیگر پہلوؤں کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔یہ سورج کی جانب بھیجے جانے والا پہلا بھارتی مشن ہوگا اور اسرو کے مطابق اس سے سورج کے بارے میں جاننے میں کافی مدد ملے گی۔

اس سے قبل سورج کی جانب ناسا اور یورپین اسپیس ایجنسی نے مشنز بھیجے ہیں۔اسرو کے مطابق ابھی کوئی اور مشن سورج کے بالائی ماحول کے درجہ حرارت کا قریب سے جاکر مشاہدہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، مگر ہمارا مشن ایسا کرسکے گا۔یہ مشن خلائی کھوج کے حوالے سے بھارتی طاقت کا اظہار بھی ہوگا کیونکہ سورج زمین کے موسم پر اثر انداز ہوتا ہے۔خیال رہے کہ چندریان 3 مشن 23 اگست کو کامیابی سے چاند کے قطب جنوبی میں اتر گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں