Get Alerts

ترک صدر ایردوان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ، سیلاب متاثرین کے لیے مکمل تعاون کی پیشکش

ترک صدر ایردوان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ، سیلاب متاثرین کے لیے مکمل تعاون کی پیشکش

اسلام آباد: جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری شدید سیلاب پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر نے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا اور کہا کہ ترکی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے جذبات اور امدادی پیشکش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کال پاکستان اور ترکی کے دیرینہ، گہرے اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے رواں سال کے آغاز میں ہونے والی بات چیت اور چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اپنی آئندہ ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز: