واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے دوران نہر اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’’نہر امریکا‘‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے صدارتی حکم کے ذریعے تاریخی آبی گزرگاہ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ناموں کی تبدیلی سے متعلق یہ ٹرمپ کا ایک اور اہم فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی آبی گزرگاہ کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا، یہ ہمیشہ نہر اونٹاریو ہی رہے گی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’’خلیج امریکا‘‘ رکھنے کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں۔