Get Alerts

پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنا رہے ہیں، مریم نواز

پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنا رہے ہیں، مریم نواز

بیجنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں، جنہیں مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔

چین میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کرکے پنجاب میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

ٹیگز: