لندن: لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ وقت سے قبل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لیے ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کوکس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ گس ایٹکنسن 34 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کی آخری وکٹ جوش ٹنگ کی صورت میں باقی ہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔