اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں پمز میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چودھری نے قرارداد ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پمز میں پیش آنے والے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرے اور ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔