لندن: لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جیمی اسمتھ اور جارڈن کوکس نے نصف سنچریاں سکور کیں۔
جیمی سمتھ نے 61 اور جارڈن کوکس نے 55 رنز بنائے، جبکہ گس ایٹکنسن 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بین ڈکٹ اور لارینس نے 17، 17، ہیری بروک نے 15 اور جوفرا آرچر نے 14 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد علی نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کے 290 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔