Get Alerts

لیڈز کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن فلاپ، پاکستان 110 رنز پر ڈھیر

لیڈز کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن فلاپ، پاکستان 110 رنز پر ڈھیر

لارڈز: لیڈز کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی، انگلینڈ کے 290 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بیٹرز انگلش بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ کپتان شان مسعود ایک، عبداللہ شفیق 5، بابر اعظم 8، سعود شکیل 16 اور محمد رضوان سمیت دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔اذان اویس نے 46 رنز کے ساتھ پاکستان کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹنگ کی، جبکہ سعود شکیل نے 16 رنز بنائے۔ امام الحق انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ اتر سکے۔انگلینڈ کی جانب سے روبن سن نے 4، جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے۔ جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کوکس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے ایک بار پھر بیٹنگ میں ناقص کارکردگی نے قومی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

ٹیگز: