Get Alerts

ایران کا ہمدان فوجی اڈہ دوبارہ روس کے حوالے کرنے پر غور

ایران کا ہمدان فوجی اڈہ دوبارہ روس کے حوالے کرنے پر غور

تہران : ایران نے ہمدان کا فوجی اڈہ دوبارہ روسی فوج کے استعمال میں دینے پرغور شروع کیا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان کا کہنا ہے کہ تہران ہمدان کا فضائی اڈہ ایک بار پھر روس کو فوجی مقاصد کے لیے دینے پر غور کررہا ہے۔
اگر ماسکو اس اڈے کو استعمال کرنے کی درخواست کرے گا تو یہ اڈہ اسے استعمال کے لیے دیا جاسکتا ہے۔روسی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزیردفاع حسین دہقان نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں فوجی کارروائیوں کے لیے تہران اور ماسکو کے درمیان ’کوآرڈینیشن‘ موجود ہے۔