کراچی میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری، پٹھان کالونی میں پولیس کی کارروائی ،3دہشتگرد گرفتار

کراچی میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری، پٹھان کالونی میں پولیس کی کارروائی ،3دہشتگرد گرفتار

کراچی: شہر قائد میں قیام امن کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے پٹھان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیاجبکہ عبدالرحمان عرف بھولاکا ساتھی غلام عرف گولی ،بھی دو ساتھیوں سمیت پکڑ ا گیا۔کراچی کے علاقے سائیٹ ایریاپٹھان کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیان کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔ جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودری موادبرآمد ہوا ہے۔
رینجرز نے شہر کے مختلف علا قوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں ملیر ،لیا قت آباد اور اتحاد ٹاؤن میں کی گئیں، گرفتار ملزمان میں لیا ری گینگ وار کا کارندے، ڈاکو اور منشیات فروش شامل ہیں جبکہ ملیر میں اسنیپ چیکنگ کے دوران بھی مشتبہ شخص حراست میں لیا گیا۔
کراچی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانے والے رحمان بھولا کے قریبی ساتھی غلام عرف گولی، کو ماری پور سے گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں میں بھولا کے 2 دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کا تعلق بھی ایم کیو ایم سے ہے۔

مصنف کے بارے میں