Get Alerts

سیف علی خان نے عامر خان کو غیر معمولی اداکار قرار دیدیا

سیف علی خان نے عامر خان کو غیر معمولی اداکار قرار دیدیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بہترین اداکاری کے سب ہی متعرف ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کی کامیابی نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے ہیں اور اب سیف علی خان نے بھی عامر خان کو غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل اداکار قرار دے دیا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بہترین اداکاری کے سب ہی متعرف ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کی کامیابی نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے ہیں اور اب سیف علی خان نے بھی عامر خان کو غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل اداکار قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل کو دیکھ کر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے اچھی فلم نہیں دیکھی۔ انہوں نے عامر خان کو ایک غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پسند بہت اچھی ہے اور پورا ملک پہلے ہی یہ فیصلہ کر چکا تھا کہ فلم دنگل بہت ہی شاندار ہو گی۔

کرینہ کپور سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر ہیں اور انہوں نے دنگل نہیں دیکھی، میں اپنے دوست اور ڈرائیور کے ہمراہ فلم دیکھنے آیا اور فلم سب کو بہت پسند آئی۔ اس کے علاوہ سیف علی خان نے سلمان خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔