ثانیہ مرزا کی دورہ پاکستان کی تصاویر سامنے آگئیں

ثانیہ مرزا کی دورہ پاکستان کی تصاویر سامنے آگئیں

لاہور: مایہ ناز بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا حالیہ دنوں میں نجی دورے پر پاکستان آئیں جس کے دوران انہوں نے خوب دعوتیں اڑائیں اور اپنوں کا پیار بھی سمیٹا۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا کا دورہ خالصتاً فیملی ٹرپ تھا۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانگی سے قبل کرکٹر محمد حفیظ نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے لیے دعوت کا اہتمام کیا، جس کی تصاویر محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ نے ٹوئٹر پر شیئر کیں۔محمد حفیظ نے ثانیہ مرزا کی اپنی بیٹی کے ساتھ لی گئی ایک خوبصورت سی تصویر بھی شیئر کی۔


دوسری جانب ماورا اور عروہ حسین کے ساتھ بھی شعیب اور ثانیہ نے ایک کیفے میں انجوائے کیا۔


اس دورے کی سب سے خوبصورت تصویر، ثانیہ کی شعیب اور اپنی ساس کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی ہے، جسے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک نے لکھا، 'ہماری جنت، ماں'۔