لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر ایک مثبت آدمی ہیں اور میری تقریر پر ان کی جانب سے ردعمل پر مجھے دلی افسوس ہوا ہے۔میڈیا چینلز تبصرہ ضرور کریں لیکن میری ساری تقریر بھی سنوائیں -
ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میں ایک ذمہ دار اور سنجیدہ شخص ہوں ، کبھی غیر ذمہ دارانہ یا غیر آئینی رویہ نہیں اپنایا۔ ماتحت نظام کو کبھی ٹارگٹ کیا نہ ہی اس کا تصور کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ والد محترم کی برسی پر میری ساری تقریر قومی اداروں کے مابین ہم آہنگی، مفاہمت اور متحدہو کرملک کےلئے کام کرنے کا بیانیہ ہے، میری تقریر کے بعد مخصوص چینلز نے میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ میری27 منٹ طویل تقریر بالائے طاق رکھ کر چند الفاظ پر رائے قائم کرنا مناسب نہیں، میڈیا چینلز تبصرہ ضرور کریں لیکن میری ساری تقریر بھی سنوائیں۔یقین رکھتاہوں کہ ہم تدبر فراست اور باہمی اتحادہی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔جاننے والے جانتے ہیں کہ میں ریاستی اداروں کے مابین ہم آہنگی کے لئے خاموش کردار ادا کرتا رہتا ہوں۔
میری تقریر کے بعد مخصوص چینلز نے میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ھٹ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا- والدِ محترم کی برسی پر میری ساری تقریر قومی اداروں کے مابین ھم آھنگی مفاھمت اور متحد ھو کرملک کےلئے کام کرنےکا بیانیہ ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 28, 2017
27 منٹ طویل تقریر بالاۓطاق رکھ کر چند الفاظ پر راۓقائم کرنا مناسب نہیں
سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے مابین فاصلے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ملک سے زیادتی کر رہے ہیں۔ ہمیں شکایات پیداہوتی ہیں تو جذب کرتے ہیں یا خاموشی سے متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر Positive آدمی ہیں - ان کے ردِ عمل پر دلی دُکھ ہوا - میڈیا چینلز تبصرہ ضرور کریں لیکن میری ساری تقریر بھی سنوائیں -
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 28, 2017
جاننے والے جانتے ھیں کہ میں ریاستی اداروں کے مابین ھم آھنگی کے لئے خاموش کردار ادا کرتا رھتا ھوں -
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 28, 2017
ریاستی اداروں کے مابین فاصلے اور غلط فہمیاں پیدا کرنےوالے ملک سے زیادتی کر رھے ھیں -