ریاض: سعودی کنگ شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ساتھیوں کی اہم عہدوں پر تعیناتیوں کیلئے کابینہ کو تحلیل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی کنگ سلمان بن محمد نے اپنے بیٹے اور ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ساتھیوں کی اہم عہدوں پر تعینات کرنے کے لیے کابینہ کو تحلیل کر دیا ۔
اس سلسلے میں کیبنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور اہم وزارتیں سعودی ولی عہد کے قریبی ساتھیوں کو جاری کر دی گئی ہیں ، دفاعی اور گورنر شپ کی اہم وزارتوں کیلئے بھی سعودی ولی عہد کے قریبی ساتھیوں کو منتخب کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ امریکی صحافی جمال خشوقجی کے قتل کے الزام میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، تاحال ترکی اس قتل کی تحقیقات سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے اور ابھی بھی سعودی ولی عہد کو ہی مجرم ٹھہرایا جا رہا ہے ۔
سعودی حکومت اور کنگ سلمان کی جانب سے امریکی صحافی کے قتل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ملوث ہونے سے سختی سے تردید کر دی گئی ہے ۔