Get Alerts

 محسن نقوی کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات ،اسلام آباد اور ریاض میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق،  ایف سی اہلکاروں کی سعودی عرب میں تربیت کا فیصلہ

 محسن نقوی کی سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات ،اسلام آباد اور ریاض میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق،  ایف سی اہلکاروں کی سعودی عرب میں تربیت کا فیصلہ

ریاض : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں پاک سعودی برادرانہ تعلقات، داخلی سکیورٹی اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے آغاز میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت پاکستان کی فیڈرل کانسٹیبلری (FC) کے سپیشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکاروں کو جدید اور اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت کے لیے سعودی عرب بھیجا جائے گا۔ دونوں وزرائے داخلہ نے مستقبل میں بھی سکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: