گورنر پنجاب سے آئی جی پنجاب کی اہم ملاقات

گورنر پنجاب سے آئی جی پنجاب کی اہم ملاقات

لاہور :گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے نئے تعینات ہونےوالے  انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار نے ملاقات کی  ہے۔ 

گورنر پنجاب نے عامر ذولفقار کو عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا،گورنر پنجاب نے آئی جی پنجاب کو   صو بے میں امن امان کی صورتحال کو  بہتر  بنانے کی تاکید کی ان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات  کرئے ۔  

گورنر پنجاب نے کہا کہ امید ہے آپ  کی سربراہی میں پولیس پیشہ ورانہ فرائض بہتر طریقے سے ادا کرے۔  آئی جی پنجاب  عامر ذولفقار  کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن امان کا قیام ترجیح ہے ، ملک میں دہشت گردی کے  حالیہ واقعات کے پیش نظر صوبے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے  ۔

مصنف کے بارے میں