سابق صدر و 'یورو' کرنسی کی بنیاد رکھنے والے جیک ڈیلورس انتقال کر گئے

یورپین کمیشن کے سابق صدر جیک ڈیلورس انتقال کر گئے

سابق صدر و 'یورو' کرنسی کی بنیاد رکھنے والے جیک ڈیلورس انتقال کر گئے
سورس: file

پیرس: یورپ کی مشترکہ کرنسی 'یورو' کی بنیاد رکھنے والے یورپین کمیشن کے سابق صدر جیک ڈیلورس 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 

 جیک ڈیلورس کی بیٹی فرانسیسی سیاست دان مارٹین اوبری کے ترجمان نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

20 جولائی 1925 کو پیرس فرانس میں پیدا ہونے والے جیک ڈیلورس ایک سوشلسٹ سیاستدان تھے جنہوں نے 1985 سے لیکر 1995 تک یورپین کمیشن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں، اس سے قبل صدر متراں کے دور میں وہ فرانس کے وزیر خزانہ بھی رہے۔

جیک ڈیلورسس انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ان کا نام یورپین سنگل مارکیٹ اور یورو کی بطور کرنسی بنیاد رکھنے والے کے علاوہ یورپی پروجیکٹ کے بہت سے بنیادی کاموں سے منسلک ہونے والے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ان اقدامات میں شینگن پاسپورٹ، فری ٹریول ایریا، اس میں توسیع، Erasmus پروگرام کے تحت طلباء کے تبادلے اور غریب ممالک میں ترقی میں مدد کے لیے ہم آہنگی فنڈز جیسے اقدامات شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں