پی ٹی آئی پنڈی سے اپنا امیدوار لائے گی: شیر افضل کے بعد بیرسٹر علی ظفر کا بھی اعلان، شیخ رشید کی امیدوں پر پانی پھر گیا

پی ٹی آئی پنڈی سے اپنا امیدوار لائے گی: شیر افضل کے بعد بیرسٹر علی ظفر کا بھی اعلان، شیخ رشید کی امیدوں پر پانی پھر گیا

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے لیے بری خبر ہے۔ شیر افضل مروت کے بعد بیرسٹر علی ظفر نے بھی کہہ دیا ہے کہ شیخ رشید کے مقابلے میں پی ٹی آئی اپنا امیدوار لے کر آئے گی۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ راولپنڈی میں شیخ رشید کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف اپنا امیدوار لانچ کرے گی۔عوام بلے کو ہی ووٹ دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ خان صاحب سے ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب عوام باہر نکلیں اور 8 فروری کو بلے پر مہر لگا کر ہمیں حکومت دلوائیں ہم آپ کے مسائل حل کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں