سڈنی : سابق فاسٹ باؤلر بریٹ لی کو آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بریٹ لی نے 1999 سے 2012 تک آسٹریلیش کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی، اور اپنے کیریئر کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے 76 ٹیسٹ میچز میں 310 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 221 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 380 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے 25 ٹی 20 میچز میں 28 وکٹیں لیں۔