لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے متعدد موٹرویز بند کر دی گئی ہیں۔ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح، ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بھی بند ہیں۔
اس کے علاوہ، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔