لاہور : پاکستانی اداکارہ مہربانو نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ مہربانو اور شاہ رخ کاظم علی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی، لیکن ستمبر 2025 میں مہربانو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے شوہر سے متعلق تمام تصاویر غائب ہو گئی تھیں، جس کے بعد طلاق یا علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
مہربانو نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کے سیشن میں ایک مداح کے سوال "کیا آپ شادی شدہ ہیں؟" کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "نہیں"، جس سے ان افواہوں کا خاتمہ ہو گیا۔
مہربانو ایک جرات مند اداکارہ ہیں، جو اپنے بے خوف کرداروں کی وجہ سے معروف ہیں، اور ان کے سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کے باوجود اس معاملے پر خاموشی نے مداحوں میں مزید قیاس آرائیاں پیدا کی تھیں۔