Get Alerts

کینال روڈ پر باراتیوں کی ویگن حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کینال روڈ پر باراتیوں کی ویگن حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور : لاہور کے علاقے کینال روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں باراتیوں کی ویگن تیز رفتاری کے باعث نہر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، حادثہ کینال روڈ پر پیش آیا جہاں ویگن کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث قابو نہ رکھ سکا اور ویگن نہر میں جا گری۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق، زخمیوں میں ایک بچی، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر آئی سی یو منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے چار کو ڈاکٹرز ہسپتال اور ایک کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی مکمل وجوہات کا پتہ چل سکے۔

ٹیگز: