پاک-بھارت تنازع خطے اور دنیا کو غیر مستحکم کرے گا، فواد چوہدری

پاک-بھارت تنازع خطے اور دنیا کو غیر مستحکم کرے گا، فواد چوہدری
کیپشن: انتہا پسندی نئی بلندیوں پر پہنچے گی اور جیت انتہا پسندی کی ہو گی، فواد چوہدری۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازع خطے اور دنیا کو غیر مستحکم کرے گا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کو جان لینا چاہیے کہ پاک بھارت تنازع خطے اور دنیا کو غیر مستحکم کرے گا۔ اس تنازع سے دنیا مزید تقسیم ہو گی اور انتہا پسندی نئی بلندیوں پر پہنچے گی اور جیت انتہا پسندی کی ہو گی۔

وزیر اطلاعات نے بھی بھارت کو بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آئیں مل جل کر موجودہ صورتحال کو بدلنے کے لیے کام کریں۔