عمران خان خود مستعفی نہ ہوئے تو 8 مارچ کو عوام خود استعفیٰ لینگے :بلاول بھٹو 

عمران خان خود مستعفی نہ ہوئے تو 8 مارچ کو عوام خود استعفیٰ لینگے :بلاول بھٹو 

حیدر آباد :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا عمران خان خود مستعفی نہ ہوئے تو8مارچ کوعوام خود استعفیٰ لیں گے کیونکہ ہمارا مارچ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے خلاف ہے ،پیپلزپارٹی کا مارچ حکومتی پالیسیوں  اور ظلم کے خلاف ہے،وقت آگیا ہے کہ ہم اس سلیکٹڈ کو گھر بھیج دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے حیدر آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا عوام نے ہمیشہ آمرو ں کے خلاف پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا،ہم غریب عوام کیلئے جدوجہد کررہےہیں،ہلے بھی مزدوروں کو حقوق دیئے ، آئندہ بھی دیں گے،انہوں نے کہا پی ٹی آئی ایم ایف والی حکومت کو ختم کرنا ہوگا،عمران خان بزدل اورڈرپوک وزیراعظم ہے،عمران خان نےعوام کاآٹا،پانی،بجلی اورگیس مہنگی کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا سب ترقیاتی کام آصف زرداری نےکیے،عمران نے ظلم کیا ،عمران خان اگر مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو آج الیکشن کا اعلان کریں ،ہم الیکشن کیلئے آج بھی تیار ہیں،عمران خان آج خطاب میں الیکشن کااعلان کریں،جب الیکشن ہوگا اس کٹھ پتلی کو عوام مسترد کریں گے،انہوں نے کہا  ابھی مارچ کادوسرا دن ہےاوربنی گالہ کی چیخیں پہلے نکل گئیں ہیں،ایک دن میں اتنی چیخیں نکل گئیں تو 8مارچ تک کٹھ پتلی کاکیا بنےگا،عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے،اب پارلیمان کااعتماد اٹھنے کاوقت بھی آگیا ہے۔