پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن ردو بدل

Pakistan Petrol Price,Ogra,Petrol Crisis,Petrol Dealers Association,

اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں صرف دو ہفتوں کے دوران چار سے پانچ ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ آج پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 9 روپے تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے آج فیصلہ کریگی وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائیگا ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں دو ہفتوں میں چار سے پانچ ڈالر فی بیرل اصافہ ہوا ہے اس حساب سے  ڈیزل اورپٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے چار سے ساڑھے 5روپے تک اضافہ بنتا ہے  حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ،   حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے وزیر اعظم کرینگے،تاہم حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے  پٹرولیم لیوی کم کرکے  قیمتوں میں  کمی  بھی کرسکتی ہے ۔

ذرائع کے مطابق  پٹرول کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر ،ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے چار روپے  لیوی بڑھائی گئی تو 9 روپے تک پٹرول مہنگا ہو سکتا ہے ،چار روپے لیوی شامل کرنے سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ ساڑھے 9روپےبنتا ہے  چار روپے لیوی کو شامل کرلیا جائے تو فی لیٹر ڈیزل اضافہ ساڑھے 8روپے بنتا ہے ، اس وقت پٹرول میں لیوی 17.92روپے فی لیٹر ہے ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 13.30روپے فی لیٹر عائد  ہے ، پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی صفر ہے  لیکن حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے وزیر اعظم کرینگے۔